Friday, April 19, 2024

وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر غور

وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر غور
October 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے  سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ انتظامیہ اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیکرٹری داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ سیکٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اپریشنز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور راولپنڈی   انتظامیہ شریک ہوئی  ، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے ہیں اسلام آباد کو کے پی، کشمیر اور پنجاب سے ملانے والے راستوں کوسیل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ معاہدہ کے مطابق آزادی مارچ کو پشاور موڑ کے قریب گراؤنڈ تک آنے کی اجازت دی جائے گی مختلف صوبوں سے طلب کی  گئی اضافی نفری اسلام آباد پہنچ چکی ہے ، دھرنا سے ٹمنٹے کے لئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے اضافی فنڈزبھی مانگے گئے ہیں۔