Friday, April 26, 2024

وزارت داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی

وزارت داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی
September 24, 2016
کراچی (92نیوز) وزارت داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی۔ فہرست میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ مطلوب ترین دہشت گرد یاسین چھوٹو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی۔ دہشت گردوں کی جاری فہرست 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ مطلوب ترین دہشت گرد یاسین چھوٹو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ list فہرست کے مطابق یاسین چھوٹو کے بعد سب سے بڑی رقم دہشت گرد نوید کمال کے سر کی 75 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشت گرد راشد اور ہدایت اللہ کے سر کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے اور دہشت گرد محمد امین کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ مطلوب دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ وزارت داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔