Sunday, May 12, 2024

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 29.9 فیصد اضافہ ہوا ، تین ماہ میں برآمدا ت کا حجم 6.9 ارب ڈالرز رہا ۔ تین ماہ میں درآمدات کا حجم 18.7 ارب ڈالر رہا۔ حکومت اقدامات کے تحت درآمدات کو کنٹرول کیا جا رہاہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر ترسیلات زر 8 ارب ڈالر رہیں ، زرعی شعبے کی پیداوار مقررہ ہدف 3.5 فیصد سے زیادہ رہے گی ۔ ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر 1396 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔ جولائی تا اگست بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.9 فیصد رہا ۔ جولائی سے اگست تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.26 فیصد اضافہ ہوا۔ تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 4 فیصد کمی ہوئی۔