Thursday, April 18, 2024

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ منظوری کے بغیر 3 ارب ڈالر قرض لئے جانے کا انکشاف

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ منظوری کے بغیر 3 ارب ڈالر قرض لئے جانے کا انکشاف
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ منظوری کے بغیر3ارب ڈالر قرض لئے جانے کا انکشاف ہوا ۔ سوئس بینک،متحدہ عرب امارات اور چین کے مالیاتی اداروں سے قرض لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اخراجات اور ادائیگیوں کے توازن کے پیش نظر وزارت خزانہ کو بھاری قرض لینا پڑا، پرانی تاریخوں سے منظوری اورمنافع ادائیگی پر انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی سفارش  کی گئی ۔