Wednesday, April 24, 2024

وزارت خزانہ کا انعامی بانڈز کی بیئرر حیثیت ختم کر کے رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا انعامی بانڈز کی بیئرر حیثیت ختم کر کے رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
April 12, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ نے انعامی بانڈز کی بیئرر حیثیت ختم کر کے رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 سرکاری دستاویز کے مطابق پانچ سالہ قومی حکمت عملی کے تحت وزارت خزانہ  نے اہم فیصلے کرلئے۔ انعامی بانڈز کی بیئرر حیثیت ختم کر کے رجسٹرڈ بانڈ جاری کیے جائیں گے۔ 40 ہزار روپے کے بانڈز کو پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 1 لاکھ مالیت کا انعامی بانڈ رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

 کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1 لاکھ روپے سے 5 لاکھ تک قرض دیا جائے گا، قرض 6 فیصد شرح سود پر دیا جائے گا، ایکویٹی کی شرح 90 اور 10 ہوگی۔ 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک قرضوں پر ڈیٹ ٹو ایکویٹی کی شرح 80 اور 20 ہو گی جبکہ شرح سود 8 فیصد ہوگی۔ 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے کے درمیان قرضے پر شرح سود 9 فیصد ہو گی۔

بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل 800 ارب روپے کی چھوٹ پر نظرثانی کی جائے گی ۔ ان شعبوں کی 80 فیصد ٹیکس ڈیوٹی چھوٹ ختم کرد ی جائے گی۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو دستیاب ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ مرحلہ وار ختم کر دی جائیگی، ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دئیے جائیں گے۔

 سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق تین سے پانچ سال کیلئے ڈائیسپورا بانڈز جاری کیا جائے گا۔ یورپی اسٹاک مارکیٹوں سے  زرمبادلہ کے حصول کیلئے یورو بانڈز جاری کیا جائے گا۔