Friday, May 17, 2024

وزارت خزانہ کا 106 ارب روپے کے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی ذمہ داری لینے سے انکار

وزارت خزانہ کا 106 ارب روپے کے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی ذمہ داری لینے سے انکار
December 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ نے 106 ارب روپے کے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔

وزارت خزانہ کے انکار پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ان ہاؤس پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ صرف 30 ارب روپے جاری کرے گی۔ نیشنل بینک کے چارجز بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 30 ارب روپے سے جاری کرے گی۔ مخصوص کریانہ اسٹوروں پر 30 ہزار روپے ماہانہ آمدن کے حامل خاندان کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ مالی صورتحال کے پیش نظر کریانہ اسٹورز کے مالکان کو سروسز اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔