Friday, April 19, 2024

وزارت خزانہ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے فنانشل پیکج کی منطوری دیدی

وزارت خزانہ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے فنانشل پیکج کی منطوری دیدی
October 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت خزانہ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے فنانشل پیکیج کی منظوری دے دی ہےاور داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کا ٹھیکہ مارچ 2016 میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ورلڈ بینک ، اقتصادی امور ڈویژن ، پلاننگ کیشن اور وزارت پانی بجلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ورلڈ بنک کے حکام نے بتایا کہ داسو ہائیڈرل پراجیکٹ میں دنیا کی 10 بڑی کمنیاں حصہ لینا چاہتی ہیں،وزیر خزانہ اسحاق  ڈار نے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔