Saturday, April 27, 2024

وزارت خارجہ کے افسران کی دریا دلی ، جونیئراور سینئرسب بزنس اور کلب کلاس میں سفر کرتے رہے

وزارت خارجہ کے افسران کی دریا دلی ، جونیئراور سینئرسب بزنس اور کلب کلاس میں سفر کرتے رہے
July 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت خارجہ کے افسران نے قانون کی دھجیاں بکیھر کر رکھ دیں،تمام جونیئر اور سینئر افسران کاحکومتی خرچ پربزنس کلاس اور کلب کلاس میں سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران نے وہ کیا جسے انہیں کرنے کی ہرگز اجازت نہ تھی،کیا جونیئر اور کیا سنیئر سب افسران نے حکومت کے بنائے ہوئے قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ممالک کے دورے کئے اور وہ بزنس اور کلب کلاس کے ذریعے جبکہ  حکومت کے رولز کے مطابق سیکرٹری خارجہ سمیت تمام افسران صرف اکانومی کلاس پر سفر کرنے کے اہل ہیں، ذرائع نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے جولائی  کے دوران اب تک وزارت خارجہ کے 172 افسران نے قومی و بین الاقوامی ایئر لائنز کے ذریعے بزنس اور کلب کلاس میں سفر کیا اور قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا، جس کی انہیں ہرگز اجازت نہیں تھی اور نہ ہی وہ سرکاری طور پر بزنس کلاس اور کلب کلاس پر سفر کرنے کے اہل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ، وزارت کے افسران نےبزنس اور کلب کلاس میں برطانیہ، امریکا، فرانس،سعودی عرب اور دیگرملکوں کا سفر کیا۔