Friday, April 26, 2024

وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کی تفصیلات جاری کر دیں

وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کی تفصیلات جاری کر دیں
October 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کی تفصیلات جاری کر دیں ،  وزیراعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر  کو چین کا پہلا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ  کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت متعدد وزراء اعلٰی سطحی وفد کا حصہ ہوں گے، وزیر اعظم کا دورہ پاک  چین قریبی اور روایتی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان، چین کے ہم منصب لی کی چیانگ ، عالمی رہنماؤں، چین اور بین الاقوامی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران  پاکستان اور چین کے مابین متعدد باہمی تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  وزیراعظم بیجنگ کے بعد شنگھائی جائیں گے، جہاں ‘‘فرسٹ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو’’  میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نے بھی نمائش میں متعدد برآمدی مصنوعات پیش کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایکسپو میں خصوصی مقرر کے طور پر شریک ہوں گے