Wednesday, April 24, 2024

 وزارت خارجہ نے نیپال میں مزید امداد بھجوانے کےلئے این ڈی ایم اے کو مراسلہ بھجوادیا

 وزارت خارجہ نے نیپال میں مزید امداد بھجوانے کےلئے این ڈی ایم اے کو مراسلہ بھجوادیا
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خارجہ نے نیپال میں مزید امداد بھجوانے کےلیے این ڈی ایم اے کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کومراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں زلزلہ سے ہونےوالی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ زلزلہ متاثرین کومزید امداد کی ضرورت ہےاس لیے کٹھمنڈوامداد بھجوانے کےلیے انتظامات کیے جائیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید امداد بھجوانے کےلیے وزیراعظم سے اجازت مانگ لی ہے،وزیراعظم کی اجازت ملنے کےبعد نیپال میں مزید امدادی سامان بھجوایا جائےگا۔