Saturday, April 20, 2024

وزارت خارجہ میں گریڈ 17 سے 19 کے افسران کا پوسٹنگ پلان 4 ماہ سے التواء کا شکار

وزارت خارجہ میں  گریڈ 17 سے 19 کے افسران کا پوسٹنگ پلان 4 ماہ سے التواء کا شکار
July 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ میں عجب صورتحال، 4 ماہ گزر گئے. گریڈ 17 سے 19 کے افسران کا "پوسٹنگ پلان" التواء کا شکار ہے۔ رواں سال اپریل سے بیرون ممالک تقرری اور تبادلوں کے منتظر 35 افسران شدید تذبذب کا شکار ہیں۔ وزارت خارجہ تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔ کورونا وباء کا بہانہ یا وزارت خارجہ کے سینئر حکام کی نااہلی، وزارت کے گریڈ 17 سے 19 کے افسران کا "پوسٹنگ پلان" چار ماہ سے التواء کا شکار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2020ء سے بیرون ممالک تقرری اور تبادلوں کے منتظر 35 افسران شدید تذبذب کا شکار ہیں، وزارت خارجہ نے تاحال ان افسران سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، ساری صورتحال کے بعد تبادلوں کے منتظر افسران شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ قومی خزانہ کا بھی بے جا نقصان ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے سفراء اور ہائی کمشنرز کی بیرون ممالک نامزدگیوں کا اعلان 23جون کو کیا تھا اور اس کے بعد گریڈ 17سے 19 کے افسران کی بیرون ممالک تعیناتیوں کا فیصلہ ہونا تھا۔ وزارت نے پہلے موقف اختیار کیا کہ جون میں بیرون ممالک پروازیں شروع ہونے پر گریڈ 17 تا 19 کے "پوسٹنگ پلان" کا اعلان ہو گا۔ اب نئے موقف کے مطابق سفراء اور ہائی کمشنرز کے چارج سنبھالنے تک گریڈ 17 سے 19 کی تقرریوں کا اعلان کیا جائے گا جو انتہائی حیران کن ہے۔