Friday, March 29, 2024

وزارت خارجہ میں دفترخارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ بازار کاانعقاد

وزارت خارجہ میں دفترخارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ بازار کاانعقاد
November 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت خارجہ میں دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام سالانہ بازار کا انعقاد کیا گیا ۔ ایک روزہ بازارمیں چین، روس، بھارت  سمیت متعدد ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل  کہتے ہیں اس طرح کے میلے میں دوسرے ممالک کا کلچردیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافت کے رنگ دفترخارجہ کے سالانہ بازار میلے میں اکٹھے ہو گئے ۔  مختلف ممالک کے سٹالز میں رنگوں کی بہار آئی تو بازار میں آنے والا ہر چہرہ خوشیاں سے نہال ہو گیا۔ دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام سالانہ بازار  میں چین،روس بھارت، سوڈان برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سفارتخانوں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے۔ ان سٹالز میں مختلف ممالک کے کلچر کے رنگ نمایاں تھے۔ ترجمان دفترخارجہ  ڈاکٹر فیصل  نے مختلف ممالک کے سٹالز دیکھے ان کا کہنا تھا کہ بازار کا انعقاد ثقافت سے بھرپور روایت ہے جس سے  ممالک کی ثقافت دیکھنے کا موقع ملتاہے۔ بازار میں مختلف ممالک کے سفیروں ،سفارتی اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر روس کے سفیر کی سیکرٹری انا نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بازار میں آکر انتہائی خوشی ہیں،بازار میں دوسرے ممالک کا کلچر  دیکھنے کا موقع ملا۔ بازار میں ہرملک کی ثقافت نے اپنے اپنے رنگ جمادیئے، ہرسٹالز ثقافت کے لحاظ میں اپنی مثال آپ تھا۔