Friday, April 19, 2024

وزارت توانائی کی غلط حکمت عملی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

وزارت توانائی کی غلط حکمت عملی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت توانائی کی غلط حکمت عملی اور آئی پی پیز کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک میں تیل اور گیس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تیل و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آئل ریفائنریوں اور پی ایس او نے بڑے بحران سے بچنے کیلئے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا۔

آئی پی پیز نے حکومت سے 314 ارب روپے وصول کرنے کے  بعد 30 یوم کا فرنس  آئل اسٹاک نہیں کیا۔ حالیہ معاہدے کے مطابق آئی پی پیز واجبات وصول ہونے پر 21 سے 30 یوم کا فرنس آئل اسٹاک رکھنے کی پابند ہیں۔ آئی پی پیز کی ہٹ دھرمی کے باعث آئل ریفائنریوں اور پی ایس او کی جانب سے لاکھوں ٹن فرنس آئل ذخیرہ کرنے سے مزید گنجائش ختم ہو گئی۔

آئی پی پیز کی جانب سے فرنس آئل اپنے اسٹاک میں نہ رکھنے کے باعث ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت کم ہونے لگی ہے۔ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ملک میں گیس کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاور ڈویژن کی طلب کی روشنی میں پی ایس او اور آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل تیار کیا ہے۔