Wednesday, April 24, 2024

وزارت بحری امور بھارتی سمندر ایم اویو پر دستخط کی منظوری حاصل نہ کر سکی

وزارت بحری امور بھارتی سمندر ایم اویو پر دستخط کی منظوری حاصل نہ کر سکی
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت بحری امور سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھارتی سمندر ایم اویو پر دستخط کی منظوری حاصل نہ کر سکی۔

وزارت خارجہ نے وزارت بحری امور کی ایم اویو پر دستخط کرنے کی سفارش کی مخالفت کر دی اور موقف اختیار کیا کہ بھارتی سمندر ایم اویو میں شریک ممبران کے باعث معاہدہ ممکن نہیں۔

وزارت خارجہ کی مخالفت کے بعد وزارت بحری امور نے بھارت کو پہلی ترجیحی دیتے ہوئے دوبارہ سفارش کی۔ وزارت خارجہ نے وزارت بحری امور کی جانب سے دوسری سفارش کی بھی مخالفت کر دی۔ وزارت بحری امور نے دوسری ترجیح سعودی عرب ریاض ایم اویو پر دستخط کی سفارش کی۔ وزارت بحری امور نے بھارت اور سعودی عرب ریاض دونوں کیساتھ ایم او یو پر دستخط کی بھی سفارش کی۔ وزارت خارجہ نے وزارت بحری امور کی بھارت اور سعودی عرب دونوں کیساتھ ایم اویو پر بھی اتفاق نہیں کیا۔

وفاقی کابینہ نے بھارتی سمندر ایم او یو دستخط کی بجائے سعودی عرب ریاض ایم اویو دستخط کی منظوری دیدی۔ پورٹ سٹیٹ کنٹرول ایم او یو پر پاکستان کے علاوہ خطے کے تمام ممالک دستخط کر چکے ہیں۔

 عالمی ماہرین کا کہنا ہے ایم اویو پر دستخط کے بعد پاکستان میں غیرمعیاری شپنگ کا خاتمہ،بحری حفاظت اور شپنگ عملے کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ شپ ماسٹر، افسران اور شپنگ آلات کا معائنہ کرنے کے مجاز ہو جائیں گے۔