Friday, March 29, 2024

وزارت اطلاعات کا بول ٹی وی کی آزمائشی نشریات بند کرنے کیلئے پیمرا کو خط

وزارت اطلاعات کا بول ٹی وی کی آزمائشی نشریات بند کرنے کیلئے پیمرا کو خط
May 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت اطلاعات نے ایگزیکٹ گروپ کے ٹی وی چینل بول کی آزمائشی نشریات بند کرنے کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیاہے۔ سیکرٹری اطلاعات اعظم خان نے پيمرا کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ترمیمی آرڈینینس 2007 کی شق پانچ کے تحت بول ٹی وی کی آزمائشی نشریات کو روکا جائے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بول ٹی وی کی انتطامیہ اور ایگزیکٹ کیخلاف ملکی تحقیقاتی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں ادارے کو آزمائشی نشریات سے روکا جائے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق عدالتی احکامات پر پیمرا کو خط لکھا گیا، خط موصول ہوتے ہی پیمرا نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ پیمرا بورڈ کرے گا۔