Tuesday, April 23, 2024

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے چیک غیرقانونی ، منسوخ کئے جائیں ، سعید غنی

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے چیک غیرقانونی ، منسوخ کئے جائیں ، سعید غنی
November 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ورکرز ویلفیئر بورڈ کے  الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم پر سعید غنی نے نیب پر شدید تنقید  کر ڈالی ۔  کہا کہ چیکس ، لیٹرز کی تقسیم نیب کا کام نہیں ،  فوری منسوخ کئے جائیں ، دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ، مداخلت ہر گز برداشت نہیں کرونگا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دھواں دار پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ  ورکرز ویلفیئر بورڈ کے غیر قانونی چیکس تقسیم کراکر چیئرمین نیب کو ماموں بنایا گیا ، چیکس کو منسوخ کیا جائے ل، سنا ہے نیب سکھر کے  ڈائریکٹر فہیم قریشی کے بھائی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ہیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ  جلد سرپرائز دیں گے ، دھونس دھمکیاں میرا راستہ نہیں روک سکتیں ، ادارے میں  مداخلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ آصف زرداری علاج کے لئے باہر جائیں گے ، انہیں ذاتی معالج تک رسائی دی جائے ، کشمیر میں  بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ، اقوام متحدہ ایکشن لے ۔