Thursday, September 19, 2024

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ تیار

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ تیار
April 1, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے رپورٹ تیارکرلی کمیٹی نےتجویزدی ہے کہ سلیکشن کمیٹی ، کپتان اور کوچ کو فارغ کر دیا جائے جبکہ عمر اکمل ، احمد شہزاد اور محمد حفیظ کو ٹیم سے کچھ عرصہ کیلئے دور رکھا جائے ۔ تفصیلات کےمطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کےارکان کی تین بڑی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بہتری کیلئے تین بڑی تجاویز  بھی دی ہیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے سلیکشن کمیٹی کی بے وقت اور بے جا تبدیلیوں کے باعث ٹیم کمبی نیش نہ بن سکا لہذا سلیکشن کمیٹی کو نہ صرف فارغ کیا جائے بلکہ آ ئندہ ایسی ذمہ داری بھی نہ دی جائے ۔ کپتان اور کوچ کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہا گیا کہ وقار یونس کی پلاننگ  بہتر  مگر ان کا رویہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے کمیٹی کے مطابق  آ فریدی  بطور کپتان ناکام رہے  ہیں  انہیں فارغ کر دیا جائے جبکہ ٹیم میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمر اکمل ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ کو ٹیم سے کچھ عرصہ کیلئے دور رکھا جائے کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی فٹنس  معیار پر پورا نہیں اترتےلہذا  فوجی طرز کے فٹنس کیمپ کا  اہتمام کیا جائے  اور دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی ٹیم کیلئے  ماہر نفسیات سے لیکچرز کا بندو بست بھی کرایا جائے ، تجویز  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے تین اراکین نے دو روز میں کوچ وقار یو نس اورمینجر انتخاب عالم کی رپورٹ کے علاوہ گرانٹ فلاور،کپتان شاہد آفریدی  سے بھی پوچھ گچھ کی جبکہ اسباب جاننے کے لئے محمد یوسف اور جلال الدین سے بھی مشاورت کی گئی  رپورٹ آج چئیرمین پی سی بی کو جمع کروائی جائے گی۔