Friday, April 26, 2024

ورلڈکپ میں غلطیاں ہوئیں مگر بہت کچھ سیکھا ، بابراعظم اور امام الحق کی پریس کانفرنس

ورلڈکپ میں غلطیاں ہوئیں مگر بہت کچھ سیکھا ، بابراعظم اور امام الحق کی پریس کانفرنس
July 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی بیٹسمین ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ بابراعظم اور امام الحق نے کہا ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کیا ، غلطیاں ہوئیں مگر بہت کچھ سیکھا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اوپنر امام الحق نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کوچاروں شانے چت کیا۔ ہماری ٹیم آئی پر آئے تو کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ اس موقع پر ورلڈرینکنگ میں تیسرے نمبر کے بیٹسمین بابراعظم نے کہا انڈیا سے ہار جائیں تو ہماری شامت آجاتی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر کہا کہ اس بات کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم میں گروپ بندی کی تردید کی ،بولے ہار جائیں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں جیتنے پر سب ٹھیک ہوتا ہے۔