Thursday, April 18, 2024

ورلڈکپ فیورٹ جنوبی افریقہ کو زیر کرنا پاکستانی باولنگ کا بائیں ہاتھ کا کھیل

 ورلڈکپ فیورٹ جنوبی افریقہ کو زیر کرنا پاکستانی باولنگ کا بائیں ہاتھ کا کھیل
March 7, 2015
  آکلینڈ(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے لئے ہاٹ فیورٹ جنوبی افریقی ٹیم کو زیر کرنا پاکستانی باؤلنگ کے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ثابت ہوا۔ پاکستان کے تین لیفٹ ہینڈرز نے پروٹیز کے نو کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھائی،،   پاکستان کی جیت میں تین فاسٹ باؤلرز محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے اہم کردار ادا کیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ تینوں باؤلرز بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے ہیں،،   عرفان نے آٹھ اووروں میں باون رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انہوں نے کوئنٹن ڈی کاک، جے پی ڈومینی اور ڈیل اسٹین کو گھر کی راہ دکھائی۔ راحت علی نے آٹھ اووروں میں چالیس رنز دے کر تین وکٹیں اپنے نام کیں،، انہوں نے فاف ڈو پلیسی، ڈیوڈ ملر اور کائل ایبٹ کو ٹھکانے لگایا۔ وہاب ریاض نے سات اعشاریہ تین اووروں میں پینتالیس رنزدیئے،،، انہوں نے ہاشم آملا، رائلی روسو اور عمران طاہر کی وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح گرین شرٹس یہ اہم میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔