Thursday, September 19, 2024

ورلڈکپ سے پہلے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے‘ پی سی بی نے آفریدی کی حمایت کر دی

ورلڈکپ سے پہلے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے‘ پی سی بی نے آفریدی کی حمایت کر دی
March 7, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاہے کہ ٹیم بھارت بھیجنے کافیصلہ حکومت کریگی۔ ایشیاکپ میں شکست پرقائم کمیٹی کی فائنڈنگز آئندہ ہفتے آ جائیں گی‘ ذمہ داران کےخلاف کارروائی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وفدبھارت پہنچ چکا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کافیصلہ کریگی۔ آئی سی سی کے ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھی خط لکھ دیا ہے کہ اگر وہ مقام تبدیل کرنا چاہیں تو پاکستان تیار ہے۔ انہوں نے کہا ورلڈکپ کےلئے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ پہلے ہی بتا دیں۔ میگاٹورنامنٹ سے پہلے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ میں شکست کےلئے قائم کمیٹی کی فائنڈنگز آئندہ ہفتے تک موصول ہو جائیں گی جس کی روشنی میں ذمہ داران کےخلاف کارروائی ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کے ٹوئٹ کا بغور جائزہ لیا ہے۔ اس میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے پی سی بی کی جانب سے کارروائی نہیں کی جائیگی۔