Thursday, April 25, 2024

ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال

ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال
July 19, 2019
لاہور (92 نیوز) ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجرطلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی الگ الگ رپورٹس پی سی بی کو بھجوا دیں۔ رپورٹس کے مطابق دورہ کے دوران کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی ۔ قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا۔ کھلاڑیوں نے آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ بہترین رویئے کا مظاہرہ کیا، پورے ٹور میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو بھی غلط قرار دے دیا گیا۔ منیجر کے مطابق ورلڈکپ میں ٹیم نے مشکل وقت میں بہترین کم بیک کیا۔ طلعت علی نے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا ملبہ بدقسمتی پر ڈالتے ہوئے کھلاڑیوں  اور ٹیم مینجمنٹ کو بری الذمہ قرار دیدیا۔ کپتان سرفراز ہوں یا عماد وسیم اور شاداب خان، امام الحق ہوں یا بابر اعظم یا محمد حفیظ سب نے ہی میڈیا میں آکر ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔