Saturday, May 11, 2024

ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کو افغانستان کی تعمیرنو کیلئے امداد بحال کرنی چاہیے، چینی وزیر خارجہ

ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کو افغانستان کی تعمیرنو کیلئے امداد بحال کرنی چاہیے، چینی وزیر خارجہ
October 28, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین کے وزیرخارجہ وینگ یی نے کہا ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کو افغانستان کی تعمیرنو کیلئے امداد بحال کرنی چاہیے۔

 وینگ یی نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو ہر محاذ پر بحالی کی ضرورت ہے اور اسکی تعمیر اولین ترجیح ہے۔ امریکا اور مغرب کو افغانستان پر یک طرفہ پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کووڈ-19 پر قابو پانے کیلئے افغانستان کو مزید ویکسین کی خوراکیں اور ادویات بھیجنا چاہیئں۔ میرے خیال میں طالبان بیرونی دنیا سے مذاکرات اور تعان کے متمنی ہیں۔