Sunday, September 8, 2024

ورلڈالیون کے کھلاڑی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےدبئی کےلئے روانہ

ورلڈالیون کے کھلاڑی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےدبئی کےلئے روانہ
September 16, 2017

 

لاہور(92 نیوز) پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولنے کے بعد ورلڈ الیون نے ڈھیروں داد سمیٹ لیں۔

ورلڈ الیون کو وہ پذیرائی ملی جس کی شاید اس کے کھلاڑیوں نے توقع بھی نہیں کی۔

ورلڈالیون نے تین میچز کی سیریز کے لئے اسٹیڈیم میں پہلا قدم رکھا ہی تو اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

اسٹیڈیم اس وقت تک تماشائیایوں کے شور سے گونجتا رہا جب تک سیریز کی آخری بال پھینکی نہ گئی۔

تالیوں کی گونج اور ہالالالا کے شور میں تماشائی ورلڈالیون کو داد دیتے رہے۔

 

ورلڈالیون کے کھلاڑی میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل گئے اور صبح بھرپور سکیورٹی میں ایئر پورٹ پہنچے۔ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے دوران مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

۔ورلڈ الیون ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے چھ سوپچیس کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔

جہاں سے کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔