Sunday, September 8, 2024

ورلڈالیون اور پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی

ورلڈالیون اور پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) ورلڈالیون اور پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کی آمد اورہوٹل واپسی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

لاہورکی سڑکوں پر صبح ہی سے الرٹ رہا۔ سخت سکیورٹی میں ورلڈالیون اورپاکستانی ٹیم کو ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچایاگیا۔

دونوں ٹیموں نے دوگھنٹے سے زائد وقت تک پریکٹس کی۔

 ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈفیلڈنگ اورکیچز کی پریکٹس کے علاوہ نیٹس میں بیٹنگ اوربولنگ کی پریکٹس کی۔

ورلڈالیون کو پاکستان کی جانب سے مہیا کئے گئے اسسٹنٹ کوچ منصوررانانے پریکٹس کرائی۔

قذافی اسٹیڈیم  اورگردونواح میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ تھی۔

پریکٹس کے بعد بھی ٹیموں کوسخت سکیورٹی میں اسٹیڈیم سے ہوٹل لے جایاگیا۔