Thursday, April 18, 2024

ورلڈ کک باکسنگ میں شرکت کرنیوالے بلوچستان کے کھلاڑی آذربائیجان میں پھنس گئے

ورلڈ کک باکسنگ میں شرکت کرنیوالے بلوچستان کے کھلاڑی آذربائیجان میں پھنس گئے
February 24, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی آذربائیجان میں پھنس گئے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد ایران کے راستے وطن واپس آنا تھا۔ بلوچستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی آذربائیجان میں بارڈر بند ہونے کے باعث محصور ہوکر رہ گئے۔ ٹیم نے ورلڈ کک باکسنگ  چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل اور ونر بیلٹ اپنے نام کی تھی۔