Friday, March 29, 2024

ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، مکی آرتھر

ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، مکی آرتھر
April 2, 2019

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں نے پوری کوشش کی۔

آسٹریلیا کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر کوچ مکی آرتھر بھی مایوس ہیں، لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر  نے کہا آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کیلئے پوری کوشش کی، ناکامی  پر خاصی مایوسی ہوئی تاہم عابد اور حسنین کی پرفارمنس متاثر کن تھی ۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے مکی آرتھر نے  کہا فٹنس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ اور چیف سلیکٹر مل کر فیصلہ کریں گے۔

مکی آرتھر نے کہا اپریل کے وسط میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، سولہ اپریل سے ورلڈ کپ کا کیمپ لگےگا۔

ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے ، پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔

میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج  پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔