Thursday, April 18, 2024

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ ‏

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ ‏
April 1, 2019

لاہور (ویب ڈیسک ) ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریننگ کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے، کیمپ سے ایک روز پہلے  فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

ابتدائی فہرست میں بلے باز فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی شامل ہیں ۔

شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام  بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

 ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرناچاہتی ہے تاکہ ان کی فٹنس ٹیسٹ کو بھی پرکھا جاسکے، پاکستان کپ میں پرفارمنس دینے والے بھی نظر میں ہونگے۔

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائیگا۔ آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

 ایک ہفتے کی ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی 20 اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔