Saturday, April 20, 2024

ورلڈ کپ کرکٹ 2019، نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بھی بارش کی نذر

ورلڈ کپ کرکٹ 2019، نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بھی بارش کی نذر
June 13, 2019
 نوٹنگھم (92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے رنگا رنگ ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ میچ  کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ ورلڈکپ کرکٹ میں بارش پھر فاتح ہو گئی۔ چوتھا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ نوٹنگھم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش ساتھ بہا کرلے گئی ۔ ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ نیوزی لینڈ سات پوائنٹس کیساتھ سرفہرست  جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل پاکستان سری لنکا، ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث نہیں ہو سکے تھے۔ ابھی آدھے سے زیادہ ورلڈ کپ باقی ہے اور مزید میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی برقرار ہے ۔ چار میچ منسوخ ہونے سے کرکٹ ہسٹری کا 27 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے جو 1992 کے ورلڈ کپ میں بارش کے باعث دو میچوں کی منسوخی سے بنا تھا۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ بارش سے متاثرہ میچ کیلئے متبادل دن نہیں دیا گیا جس سے شائقین اور ٹیمیں خوش نظر نہیں آتیں۔ آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر اس حوالے سے شدید تنقید جاری ہے۔