Friday, May 3, 2024

ورلڈ کپ کافارمیٹ دلچسپ ہے ، مکی آرتھر،تیاری مکمل کر لی ، سرفراز احمد

ورلڈ کپ کافارمیٹ دلچسپ ہے ، مکی آرتھر،تیاری مکمل کر لی ، سرفراز احمد
April 22, 2019

لاہور ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کر لیں ، کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ لاہور میں ٹریننگ کیمپ بہت اچھا رہا ، ورلڈ کپ کافارمیٹ دلچسپی ہے ، ہر میچ اہم ہوگا۔ کپتان سرفراز احمد احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت باصلاحیت کھلاڑی  ہیں، فارم میں رہے تو ٹیم کو اچھی سپورٹ ملے گی،دورہ انگلینڈ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ٹیم متوازن ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہماری ٹیم کو بلانے پر بہت شکریہ، عمران بھائی نے ہمیں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کارڈ کوئی مخصوص نہیں بلکہ تمام کھلاڑی ہوں گے ، میری پوری کوشش ہوگی ٹاپ 5 میں کھیلوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ 17 کھلاڑی لے جانے کا مقصد ورلڈ کپ سے پہلے ہماری سیریز ہے اور پریکٹس میچ بھی ہم نے کھیلنے ہیں، ہماری خاص تیاریاں صرف بھارت کیلئے نہیں بلکہ تمام ٹیموں کے لیے ہوں گی۔

باؤلنگ کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ محمد حسنین بہترین باؤلر ہے ،اس نے اپنی باؤلنگ کو منوایا بھی، محمد عامر کے پاس ورلڈکپ میں شمولیت کا موقع ہے وہ انگلینڈ سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔

انہوں نے مزید کہ اکہ مجھے پوری امید ہے شاداب خان ہماری ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔