Friday, April 26, 2024

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بارش سے متاثر، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج کھیل وہیں سے شروع کریں گی

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بارش سے متاثر، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج کھیل وہیں سے شروع کریں گی
July 10, 2019
لندن (92 نیوز) ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بارش کی انٹری ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنزبنائے۔ مانچسٹر کےاولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ گئی۔ چار گھنٹے کی مسلسل بارش کے بعد امپائرز نے کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث میش آج دوبارہ اسی پوائنٹ سے شروع ہو گاجہاں کل منسوخ ہوا تھا۔ بارش کی انٹری سے قبل نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر211 رنز بنائے۔ ٹاس جیتنا نیوزی لینڈ کا اچھا فیصلہ ثابت نہیں ہوا۔ بھارتی بالرز نے کیویزکو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اوپنرمارٹن گپٹل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ولیمسن اور ہنری نکولس نے 68 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ ہنری نکولس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر 65 رنز کی پارٹنز شپ کی اور ٹیم کا اسکور 134 رنز تک پہنچا دیا، ولیمسن 67 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ رنز میں تیز رفتاری سے اضافہ کرنے کیلئے بھیجے گئے  بلے بازجمی نیشم   12 اور گرینڈ ہوم 16 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔ راس ٹیلر بھارتی بالرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ 67 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور آج بیٹنگ دوبارہ شروع کرینگے۔ اگر بارش کے باعث آج ریزروڈے پر بھی میچ نہ ہوسکا تو بھارتی ٹیم مجموعی رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔