Thursday, September 19, 2024

ورلڈ کپ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کی شرکت کےساتھ ہی آفریدی کی کپتانی پر بھی شکوک و شبہات کے سائے چھانے لگے

ورلڈ کپ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کی شرکت کےساتھ ہی آفریدی کی کپتانی پر بھی شکوک و شبہات کے سائے چھانے لگے
March 6, 2016
لاہور(92نیوز)ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی شرکت کے ساتھ بوم بوم کی کپتانی پر بھی شکوک و شبہات کے سائے بھی چھانے لگے ہیں ذرائع کا کہنا ہے شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک یا سرفراز احمد کو قیادت سونپی جا سکتی ہے، ادھر قسمت کی دیوی نے سلمان بٹ کےدروازے پر بھی دستک دے دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی  کا ذمہ دار آفریدی کو قرار دے کر ورلڈ کپ میں سرفراز یا شعیب ملک کو قیادت سونپی جا سکتی ہے بی سی بی نے شاہد آفریدی  کی وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی ٹویٹ پر بھی جواب طلب کیا ہے۔ ادھر پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید  نے سابق کپتان سلمان بٹ  سے ملاقات کی اور دونوں نے اکٹھے  کھانا  بھی  کھایا۔  ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان کی ملاقات کے بعد امکان پیدا ہو گیا ہے  کہ سلمان بٹ کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کےلیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں کیا جائےگا۔