ورلڈ کپ ٹی 20 کیلئے آئی سی سی نے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کا اعلان کردیا
دبئی ( 92 نیوز ) ورلڈ کپ ٹی20 کے لیے آئی سی سی نے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں جب کہ پاکستان ، بھارت ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان بھی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں ۔
دوسری جانب 2014 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن سری لنکا 2019 کے کپ میں براہ راست کوالیفائی نہ کر سکی ، اسی طرح بنگلہ دیش بھی براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہی ۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 8 ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے جنگ لڑیں گی جن میں سے جیتنے والی 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ۔