Sunday, September 8, 2024

ورلڈ کپ میں اپ سیٹ، سری لنکا نے انگلینڈ کو بیس رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ میں اپ سیٹ، سری لنکا نے انگلینڈ کو بیس رنز سے شکست دے دی
June 21, 2019
لیڈز،انگلینڈ (92 نیوز) سری لنکا نے ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو بیس رنز سے شکست دے دی۔ لیڈز کے میدان میں لنکن ٹائیگرز نے ورلڈکپ کی موسٹ فیورٹ ٹیم کیلئے 233 رنز بنانا ناممکن بنادیا، ساری انگلش ٹیم 212رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تجربہ کار لاستھ ملینگا نے 10 اوورز میں 43 رنز دیکر چار بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ ڈی سلوا نے تین، اوڈانانے دو اور پرادیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ جوروٹ اور بین اسٹوکس کی بھرپور مزاحمت بھی انگلش ٹیم کے کام نہ آئی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 232رنز بنائے جس میں میتھیوز کے شاندار 85رنز  بھی شامل تھے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچراور مارک ووڈ نے تین، تین، عادل رشید نے 2 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار باؤلنگ پر لاستھ ملینگا مین آف دی میچ قرار پائے،انگلش ٹیم شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔