Thursday, April 25, 2024

ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا خوف آخر تک طاری رہا ، جوز بٹلر

ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا خوف آخر تک طاری رہا ، جوز بٹلر
July 23, 2019
لندن ( 92 نیوز)کرکٹ ورلڈ کپ 2019کا فائنل شاید ہی کبھی بھلایا جاسکے ، آخری گیند تک انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے مابین اعصاب کی جنگ نے سانسیں اوپر نیچے کیے رکھیں ، انگلش پلیئر جوز بٹلر نے اپنی حالت کے بارے میں انکشاف کردیا۔ ورلڈکپ کی فاتح انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کا حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  ورلڈکپ فائنل میں شکست کا خوف  میچ کے آخر تک  ان  پر طاری رہا، اگر فائنل ہار جاتے تو شاید وہ دوبارہ کرکٹ نہ کھیل پاتے ۔ جوزبٹلر نے کہا کہ  انہوں نے 7 مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شکست کا منہ دیکھا اور وہ آٹھویں بار ناکام ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ انگلش وکٹ کیپر نے کہا اپنے سامنے حریف ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے دیکھنا بہت تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے ،ویسٹ انڈیز سے2016 میں ٹی ٹونٹی فائنل ہارنا کبھی بھلا نہیں سکتا ۔ جوزبٹلر نے سپر اوور میں بین اسٹوکس کا بیٹنگ میں ساتھ دیا اور پھر انہوں نے کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا تھا۔