Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ سے پہلے بھی سرفراز کو سپورٹ کر رہا تھا، اب بھی کر رہا ہوں ، مصباح الحق

ورلڈ کپ سے پہلے بھی سرفراز کو سپورٹ کر رہا تھا، اب بھی کر رہا ہوں ، مصباح الحق
September 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ورلڈ کپ سے پہلے بھی سرفراز کو سپورٹ کر رہا تھا، اب بھی کر رہا ہوں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرفراز احمد کی کپتانی پر بورڈ میں کافی بحث و مشورے ہوئے۔ ان کا موجودہ کردار پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری والا ہے۔ کھلاڑیوں اور ورلڈ کمیونٹی کو سوچنا چاہئے جب حکومت یقین دہانی کروا رہی تو کھلاڑیوں کو آنا چاہئے۔ پاکستان ایسی قوم نہیں جسے کرکٹ سے دور کیا جاسکے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا واقعہ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہوا تھا جس کو دس سال گز گئے۔ دنیا کے حالات ایسے ہیں اب کہیں بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ جب آپ دنیا میں کہیں بھی کھیل سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بڑی کرکٹ ٹیم ہے ۔ ہماری کرکٹ کی تاریخ بہترین ہے ،۔ ہم نے ورلڈ کپ جیتا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی بھی جیتا ۔