Friday, April 26, 2024

ورلڈ کپ، انگلینڈ  کے خلاف سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، انگلینڈ  کے خلاف سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری
March 1, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کا بائیسواں میچ پول اے کی ٹیموں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں تین سو نو رنز بنائے۔ انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ ایک سو اکیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا، لکمل، ہیراتھ، پریرا اور دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین سو دس رنز کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز تھری مانے اور دلشان نے اننگز کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا۔ سو کے مجموعی اسکور پر دلشان چوالیس رنز بنا کر معین علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔