Tuesday, April 23, 2024

ورلڈ کپ 2019،پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ مقرر

ورلڈ کپ 2019،پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ مقرر
April 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ورلڈ کپ 2019 کے سب سے اہم معرکے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔ ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں  16 جون کو میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا کرکٹ میچ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے ۔ اور اگر بات ہو  ٹاکرا ورلڈ کپ کے دوران تو تقریباً دنیا بھر کی نگاہیں اس میچ پر مرکوز ہونے کے امکانات ہیں ۔ گرین شرٹس اور بھارت کے درمیان آخری معرکہ 2017میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہوا،جس میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کو180رنز سے دھول چٹائی تھی ۔ ورلڈ کپ 2019کا آغاز 30مئی سے انگلینڈ میں ہو گا،ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم 2019ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔