Saturday, April 20, 2024

ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری
January 31, 2019
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔ ورلڈ کپ 2019 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ آئی سی سی کے ورلڈ کپ 2019  کے وارم اپ میچز کے شیڈول کے مطابق 24 مئی سے پریکٹس میچز کا آغاز ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 24 مئی کو افغانستان کیخلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 26 مئی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ہائی ولٹیج میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔