Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع
April 15, 2019

لاہور ( 92 نیوز)مشن ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ آج  سے شروع ہوگا، 18اپریل کو انگلینڈ کیخلاف سیریز سمیت  ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ  کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے  کیلئے فٹنس ٹیسٹ دو روز تک جاری رہے گا،22کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ محمد نواز پہلے ہی فٹنس ٹیسٹ دے چکے ہیں،آل راؤنڈر  نے پیٹرنز ٹرافی میں شرکت کی وجہ سے 13اپریل کو ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق میگا ایونٹ سمیت انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے 18اپریل کو 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے جبکہ انگلینڈ کی سیریز کے لیے دو ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان بھی کیا جائے گا۔

قومی ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ کےلیےاڑان بھرے گی ،جہاں گرین شرٹس ورلڈ کپ سےپہلے انگلینڈ سے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیلے گی۔

میگا ایونٹ کا آغاز 30مئی سے ہو گا، پاکستان 31مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف  میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔