Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ 2019 کا فائنل یاد گار بنانے کیلئے منفرد اور غیر روایتی انداز اپنائے گئے ‏

ورلڈ کپ 2019 کا فائنل یاد گار بنانے کیلئے منفرد اور غیر روایتی انداز اپنائے گئے ‏
July 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کا فائنل یاد گار بنانے کے لئے آئی سی سی کی جانب سے منفرد اور غیر روایتی انداز اپنائے گئے ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے بارہویں ایڈیشن کے فائنل کا دن بھی یادگار رہا  ، خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی کار میں ورلڈکپ ٹرافی کو گراؤنڈ میں لایا گیا ۔ گیند کو گراؤنڈ میں پہنچانے کیلئے برٹش آرمی کے چھاتہ برداروں کی مدد لی گئی جنہوں نے گیند کو امپائر علیم ڈار کے حوالے کیا ۔ میچ سے قبل جیسن روئے اور کمار دھرما سینا نے ایک دوسرے کو گلےلگایا۔ گراؤنڈاسٹاف نے میدان میں قدم رکھے تو شائقین نے انکا بھرپور استقبال کیا ۔ لندن کا تاریخی ٹریفلگراسکوائر بھی بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے والے  شائقین کے نعروں  سے  گونجتا رہا  ، کیویز مداحوں نے روایتی ہاکا ڈانس پیش کیا ۔ جہاں مشہور پاکستانی کرکٹ فینز چاچا کرکٹ اور چاچا زمان  فائنل دیکھنے پہنچے،وہیں  معروف انگلش فین گروپ بارمی آرمی بھی شائقین کا جوش بڑھاتا رہا ۔ مختلف قسم کے بہروپ دھارے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور سپورٹ کرتے نظر آئے۔