Friday, May 17, 2024

ورلڈ کپ 2019، ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شعیب ملک آؤٹ

ورلڈ کپ 2019، ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شعیب ملک آؤٹ
May 30, 2019
 لندن (92 نیوز) ورلڈ کپ2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق ، فخر زمان اوپنرز ، بابر اعظم ون ڈاؤن، محمد حفیظ چوتھے اور کپتان سرفراز پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ شعیب ملک، حسنین اور شاہین شاہ آفریدی  کو شامل نہیں کیا گیا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔