Friday, March 29, 2024

ورلڈ کپ 2019 میں کئی عالمی ریکارڈ بنے ، کئی ٹوٹے

ورلڈ کپ 2019 میں کئی عالمی ریکارڈ بنے ، کئی ٹوٹے
July 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) ورلڈکپ 2019 میں کئی عالمی ریکارڈ بنے اور کئی ٹوٹے،ورلڈ چیمپئن تو انگلینڈ کی ٹیم بنی لیکن کئی شکست کھانےوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی پرفارمنس سے کرکٹ شائقین کے دل موہ لئے۔ ورلڈ کپ 2019 میں بلے بازوں  کی فہرست میں بھارتی بلے باز روہت شرما سب سے آگے،روہت شرما نے میگا ایونٹ میں 9اننگز کھیل کر 648رنز بنائے،ایک ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بناکر سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انگلش کپتان این مورگن نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 22چھکے لگائے،این مورگن نے افغانستان کیخلاف میچ کے دوران سب سے زیادہ 17چھکے لگانے کا  اعزاز بھی حاصل کیا۔ میگا ایونٹ  میں انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور ویرات کوہلی نے پانچ ،پانچ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن  نے ورلڈ کپ میں چھ سو سے زائد رنز اور 10وکٹیں لینے والے پہلے آل راؤنڈر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔