Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ 2019 ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ ہوگا

ورلڈ کپ 2019 ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ ہوگا
June 19, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے اہم ایونٹ میں آج ایک اوربڑا میچ کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ناقابل شکست نیوزی لینڈ کے کڑے امتحان کا سامنا ہو گا،پروٹیز کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے، میچ دوپہر ڈھائی بجے  کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتریں گے ،دونوں ٹیمیں دوپہر ڈھائی بجے برمنگھم میں ان ایکشن ہوں گی،شکست کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل فور کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔ بلیک کیپس  ایونٹ میں  چار میچز کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔پروٹیز نے ٹورنامنٹ میں پانچ  میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں ہی کامیابی حاصل کی ۔ ورلڈ کپ میچز میں بلیک کیپس کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے ہوئیں پانچ بار نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی  اور صرف دو بار جنوبی افریقہ  نےمیدان مارا۔