Friday, May 17, 2024

ورلڈ کپ 2019 ، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو افتتاحی میچ میں 104 رنز سے شکست دی

ورلڈ کپ 2019 ، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو افتتاحی میچ میں 104 رنز سے شکست دی
May 30, 2019

 لندن (92 نیوز) انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو افتتاحی میچ میں 104 رنز سے شکست دی۔

 انگلینڈ کے بین اسٹوکس 89 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کپتان آئن مورگن نے 57 رنز بنائے ، جیسن رائے کے 54 اور جوروٹ کے 51 رنز بنے۔

 جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوانٹن ڈی کوک 68 رنز بنا سکے ، دوسن 50، ہاشم آملہ 13، کپتان ڈوپلیسی 5 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پلنکٹ اور بین اسٹوکس کی دو دو وکٹیں ، عادل رشید اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ماضی کے عالمی مقابلوں میں ایک دوسرے کیخلاف تین تین فتوحات سمیٹ کر برابر ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ میں جیسن رائے ،جونی بریسٹو ،جوئے روٹ ،کپتان ایوائن مورگن ،جوز بٹلر ،بین اسٹوکس،معین علی ،کرس ووکس ،عادل راشد ، لائم پلنکیٹ  اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں کپتان فاف ڈوپلیسز ، ہاشم آملہ ،کوائنٹن ڈی کوک ،جینز پاؤل ڈومنی ،عمران طاہر ، لونگی نیگیڈی ،اینڈل فلیکوے او،ڈیوائن پیٹریاس ،کیگیسیو ربادا، اور  ریسیو وینڈر  شامل ہیں ۔