Tuesday, April 23, 2024

ورلڈ چیمپئن اسبسٹبن پرتگال کار ریلی سے باہر

ورلڈ چیمپئن اسبسٹبن پرتگال کار ریلی سے باہر
May 19, 2018
پرتگال ( 92 نیوز) پرتگال میں کارریلی کا فل انٹرٹینمنٹ ایونٹ جاری ہے جس میں ڈرائیورز نے ٹائٹل جیتنے کے لیے سرڈھر کی بازی لگا دی ،ورلڈ چیمپئن اسبسٹبن اوگیئر حادثے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے  ۔ چھٹے مرحلے میں تھیری نوویل کا جادو سرچڑھ کر بولا،اسٹارڈرائیور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ایلفائن ایونز دوسری ،کرس میک تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں  ۔ ورلڈ چیمپئن اسبسٹن اوگیئرگاڑی پر کنٹرول نہ رکھ پائے اور حادثے کا شکار ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے  ، چھٹے مرحلے میں تھیری نوویل نے عمدہ کارکردگی دکھائی ،اور حریفوں کو دھول چٹائی ۔ ایلفائن ایونز دوسری ،کرس میک تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ،نیوزی لینڈ کے ہیڈن پیڈن کو مجموعی برتری حاصل ہے۔