Friday, April 19, 2024

ورلڈ پاپولیشن ریویو نے پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیدیا، فرخ حبیب

ورلڈ پاپولیشن ریویو نے پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیدیا، فرخ حبیب
August 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ، ورلڈ پاپولیشن ریویو نے پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیدیا۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو نے سستے اور مہنگے ممالک کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان رہن سہن کے اخراجات کے حوالے سے سستا ترین ملک قرار دیا۔

فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، عالمی ادارے نے رینٹ انڈیکس، مقامی قوت خرید، کنزیومر پرائس انڈیکس کو مد نظر رکھ کر رپورٹ تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رہن سہن کے اخراجات 18  اعشاریہ 58، افغانستان میں 24 اعشاریہ 51 اور بھارت میں یہی اخراجات 25 اعشاریہ 14 ہیں۔

فرخ حبیب نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آئس لینڈ اور سوئٹزر لینڈ دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شامل ہیں۔