Tuesday, April 16, 2024

ورلڈ برین ٹیومر ڈے: ایک لاکھ میں سے 10افراد ہر روز دماغ کی رسولی کی وجہ سے مر جاتے ہیں

ورلڈ برین ٹیومر ڈے: ایک لاکھ میں سے 10افراد ہر روز دماغ کی رسولی کی وجہ سے مر جاتے ہیں
June 8, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دماغ کی رسولی سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں یومیہ ہر ایک لاکھ میں سے دس افراد دماغ کی رسولی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں آٹھ جون کو ورلڈ ٹیومر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ برین ٹیومر کو عام طور پر دماغ کی رسولی بھی کہا جاتا ہے اور یہ دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک پرائمری برین ٹیومر جو شروع ہی دماغ سے ہوتا ہے اور دوسرا سیکنڈری برین ٹیومر جس میں جگر، گردوں، چھاتی اور پھیپھڑے کے امراض پھیل کر ان کے دماغ تک پہنچ جاتے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز قائم کیا گیا ہے جس سے سالانہ چار ہزار مریض استفادہ کررہے ہیں۔ اگر تمام سرکاری ہسپتالوں میں نیورو سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیئے جائیں تو دوردراز کے علاقوں کے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔