Friday, May 17, 2024

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا
July 31, 2019
دبئی  ( 92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہو گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گا۔ ٹیسٹ کی 144سالہ تاریخ میں  آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا،  آج سے  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا  باقاعدہ آغاز ہو گا۔  روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز  کے ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی شروع ہوجائےگی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  جو دو سال تک  ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پرباہمی سیر یز کھیلیں گی ،ٹیم تین سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ میں اور  تین ہوم گراؤنڈ سے باہر کھیلے گی۔ دو سال تک جاری رہنے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 27سیریز کھیلیں جائیں گی ، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن والی ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ  لڑیں گی اور فاتح ٹیم  ٹیسٹ کی چیمپئن ٹیم قرار پائے گی،فائنل 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائےگا۔