Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، گرین شرٹس ایک سو چورانوے رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، گرین شرٹس ایک سو چورانوے رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
March 25, 2016
موہالی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کر دیا۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں سفر تمام ہو گیا۔ ایک سو چورانوے رنز کے جواب میں  پاکستانی ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو بہتر رنز بنا سکی۔ پاکستان کو ابتدا میں ہی  پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ احمد شہزاد ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شرجیل خان تیس اور عمر اکمل بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آفریدی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف چودہ رنز بنا پائے۔ خالد لطیف کے چھیالیس رنز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے یوئے پاکستانی ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دے ڈالا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اکسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سمیع 53رنز دینے کے باوجود وکٹ نہ  لے سکے۔