Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں بھارت کینگروز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں بھارت کینگروز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
March 27, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گیا۔ میزبان بھارت ناک آو¿ٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم بن گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سورماو¿ں نے کینگروز کا بھی شکار کر لیا۔ آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دےکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ آسٹریلیا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا۔ بھارت نے ایک سو اکسٹھ رنز کا ہدف پانچ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ بھارت کی طرف سے مین آف دی میچ ویرات کوہلی نے دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے اکاون گیندوں پر ناقابل شکست بیاسی رنز بنائے۔ یووراج سنگھ اکیس اور کپتان دھونی ناقابل شکست اٹھارہ رنزبناکر نمایاں رہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ اکتیس مارچ کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا جبکہ پہلا سیمی فائنل تیس مارچ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آج جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔